ایشیا کپ رائزنگ سٹارز سیمی فائنل: بنگلا دیش اے کا پاکستان اے کو جیت کیلئے 233رنز کا ہدف

دوحہ: (دنیا نیوز)ایشیا کپ رائزنگ سٹارز سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کا پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 233رنز کا ہدف دے دیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیش اے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے شہادت حسین 103رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔

اِسی طرح ماہید الاسلام نے 42، مہروب حسن نے 28، رقیب الحسن نے 10، محمود الحس نے 9، عفیف حسین نے 5 اور سیف حسن نے 2 رنز بنائے، یوں بنگلالی ٹائیگرز نے شاہینز کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری پاکستانی باؤلر سفیان مقیم تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں رہے جب کہ علی رضا اور حسن نے 2،2 اور احمد دانیال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...