پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر بہت تعجب ہوا۔

پروگرام" ٹونائٹ ود ثمر عباس"میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے خود ریفرنڈم کو آئین میں ڈالا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی معیاد ختم ہوچکی ہے، پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر بہت تعجب ہوا۔

وفاقی وزیر مملکتِ قانون کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے لینے کے لیے ریفرنڈم بہترین طریقہ ہے، مولانا کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات افسوسناک ہیں، انہیں موجودہ حالات میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...