لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں: دفترِ خارجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں تاہم واقعہ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق امید اور دعا ہے کہ کشتی حادثے سے متعلق اطلاعات درست نہ ہوں،  پاکستانی شہریوں کی موجودگی کی تصدیق کے لیے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ متحرک ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے لیبیائی حکام اور بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) سے بھی رابطہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق کشتی حادثے سے متعلق مصدقہ معلومات موصول ہوتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...