سپریم کورٹ میں آج اچانک تعطیل کے باوجود 21 مقدمات نمٹائے گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اچانک عام تعطیل کے باوجود عدالتی اور انتظامی امور جاری رہے۔

سپریم کورٹ اسلام آباد میں عام تعطیل کے باوجود 21 مقدمات نمٹا دیے گئے، اچانک تعطیلات سے متعلق 21 اپریل 2026 کو جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عدالتی اور انتظامی امور انجام دیے گئے۔

سپریم کورٹ اسلام آباد میں محدود عملے کے ساتھ چار بینچز نے عدالتی کارروائی جاری رکھی اور  معمول کے  مطابق مقدمات کی سماعت کی۔

پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر میں 74 پٹیشنز اور 11 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جن پر حسبِ ضابطہ کارروائی کی گئی، متبادل انتظامی اقدامات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی کارروائی کا تسلسل برقرار رکھا گیا۔

عدالت تک آمدورفت میں مشکلات کے باوجود سائلین اور وکلاء کو عدالتی خدمات فراہم کی گئیں، اچانک تعطیل کے باوجود سپریم کورٹ کا فعال رہنا ادارہ جاتی تیاری اور مشکل حالات میں فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت کا مظہر ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے عارضی رکاوٹوں کے باوجود انصاف تک رسائی اور عدالتی خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...