مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا گھر اور ایک گاڑی پولیس کے قبضے میں ہے جبکہ مولانا کے بیٹے اسجد محمود بھی پولیس کے پاس ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ اسجد محمود اس وقت تھانہ سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، تاہم مولانا کے ساتھی طارق سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ یکجہتی کے لیے فون کیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔

رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ آدھی حکومت کہہ رہی ہے کہ مولانا حفاظتی تحویل میں ہیں جبکہ حکومت کا دوسرا حصہ مختلف بات کررہا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے کے پاس گھر کو سیل کرنے کا اختیار نہیں ہے، اس معاملے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال نہیں رکھا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں دوستیاں اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...