مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

تلہ گنگ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور علاقے کے لیے دو ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

 پنجاب کے شہر تلہ گنگ آمد پر مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے شاندار استقبال پر تلہ گنگ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ والوں! اتنے لوگ کہاں سے آگئے؟ مجھے تو یہاں عوام کا سمندر دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے شہر کی سڑکیں بن گئی ہیں اور بسیں بھی چل رہی ہیں، یہاں مزید بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو تاریخ نے ملیا میٹ کردیا ہے، تلہ گنگ کے ضلع کو مکمل فعال بنانے کے لیے انتظامی افسران بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے ضلع تلہ گنگ کے لیے مستقل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی تعیناتی جب کہ علاقے کی ترقی کے لیے دو ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...