ایم کیو ایم کا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کل ریلی منسوخ کرنے پر غور

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے 29 نومبر کو ہونے والی ریلی اور جلسے کو منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی اور جلسے کا معاملہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جلسہ اور ریلی کو منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبک اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان آج بہادرآباد پر ہونے والی پریس کانفرنس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر انتظامی یونٹس کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی میں گلشن اقبال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ممکن ہے دسمبر میں کال دی جائے کہ شاہراہ فیصل پر جمع ہوجائیں اور ریفرنڈم ہوجائے۔

کارنر میٹنگ سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں ہم لاڑکانہ بھی جائیں گے اور دیگر علاقوں کا رخ بھی کریں گے، تین ماہ کیلئے سندھ میں گورنر راج لگائیں اور ریفرنڈم کروائیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ریلی کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی لہٰذا ٹکراؤ کے پیشِ نظر ایم کیو ایم کو ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...