امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ان ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ جواب دے گا۔

انہوں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران ان دونوں ممالک کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

رضا امیری مقدم کے مطابق چین یا کوئی دوسرا ملک اگر حوثیوں کو یمن کا ایک حقیقی فریق تسلیم کرتا ہے تو ایران ملک میں خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے ایسی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...