کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14 افراد زخمی اور 7 تاحال لاپتا ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ملبے میں مزید دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، ہیوی مشینری کے استعمال کی نسبت مینوئل سرچ پر زیادہ فوکس ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہو جانے کا بھی خدشہ ہے، مشینری کے استعمال سے عمارت کا سٹرکچر مزید گر جانے کا بھی امکان ہے تاہم کچھ پاکٹس ایسے بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہوکر سرچنگ کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...