اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی بارات، عروسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر سلینہ سلیم کی بارات کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

بارات کے موقع پر سلینہ سلیم نے روایتی سرخ رنگ کا لہنگا چولی زیب تن کیا، جس پر سنہری کڑھائی اور دیدہ زیب کام کیا گیا تھا، انہوں نے عروسی لباس کے ساتھ جھومر، ٹیکا اور بھاری ہار بھی پہنا، جبکہ ان کے شوہر ابراہیم شیخ آف وائٹ رنگ کی روایتی شیروانی میں دکھائی دیے۔

بارات کی تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی، جس کے بعد نو بیاہتا جوڑے کا خصوصی فوٹو شوٹ بھی سامنے آیا، تصاویر میں دونوں روایتی عروسی انداز میں خوبصورت نظر آئے۔

واضح رہے کہ سلینہ سلیم معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی ہیں، جبکہ اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری ان کے چچا ہیں، ان کے کزنز میں شہروز سبزواری، مومل شیخ اور شہزاد شیخ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...