عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 55 روپے گر کر 4 ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments