سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی

کراچی: (دنیا نیوز)عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ۔

اِسی طرح 10 گرام سونے کا دام 9859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کا ہوا ۔

علاوہ ازین انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 115 ڈالر بڑھ کر 3676 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 277 روپے اضافے سے 4906 روپے پر پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...