زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 نومبر 2026 کو 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 20 نومبر کو 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ 20 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments