2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سال 2026-27 کے لیے گندم کی خریداری اور درآمد کے انتظامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ای سی سی کی توثیق اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے انتظامات پر غور کیا گیا جبکہ ملکی مارکیٹ کی صورتحال اور قومی سطح پر گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
.jpg)
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ضروری غذائی اشیاء کی دستیابی اور مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو پہلے سے طے شدہ مقدار میں گندم کی درآمد کا عمل بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں گندم مناسب قیمتوں پر دستیاب ہونی چاہئے، ضرورت پڑنے پر گندم کی مزید درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے ترسیل کے مؤثر انتظامات اور وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سپلائی چین میں گندم کی وافر دستیابی برقرار رہنی چاہیے اور مارکیٹ میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 28, 2026
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے قانون و انصاف اور قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سندھ کے وزیر خوراک، معاون خصوصی طارق باجوہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments