ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری افواج کسی بھی خطرے یا دشمنانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔
احمد وحیدی نے کہا کہ ایرانی بحری افواج نے خطے میں دشمن کے فوجی اور جنگی اثاثوں کو نشانہ بنا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، دشمن کا بحری بیڑہ دور سمندروں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments