اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار کے ہمراہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمٰن اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور ممکنہ قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر چھاپے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کیے گئے سلوک کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...