ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے فضائی حدود میں دشمن کا نگرانی کرنے والا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون خلیج فارس کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جس کا سراغ مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے لگایا گیا۔

ایرانی حکام نے ڈرون کی شناخت، اس کے ملکیت اور واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...