کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں معروف بیکری کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں موجود باقی اہل خانہ کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایک خاتون کے اندر موجود ہونے کی اطلاع ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ پولیس افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے انہوں نے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون یقینی بنایا جائے۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں معاونت کی جائے۔
انہوں نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے، امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں دور کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کو شاہراہیں فوری کلیئر کرانے اور متبادل راستوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی اور صورتحال سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments