امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا۔

امریکی سینٹ کام نے ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکرز کی واپسی کا دعویٰ من گھڑت ہے، ایران کے پاس اب بحریہ موجود نہیں۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی بحریہ نے پہلے روز امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کو نشانہ نہیں بنایا، ابراہم لنکن کا بحری گروپ مکمل طور پر محفوظ رہا، کیریئر اسٹرائیک گروپ کامیاب جنگی مشن مکمل کرکے گزشتہ ماہ بحفاظت امریکا واپس پہنچا۔

امریکی سینٹ کام نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 25 لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا دعویٰ بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہازوں پر کوئی ٹول یا فیس عائد نہیں، امریکی افواج اور علاقائی اتحادی آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کنٹرول کر رہے ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی کوششوں سے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال ہوئی، ہزاروں جہاز اور اربوں بیرل خام تیل امریکی تحفظ میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور محفوظ گزر چکے ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی بحری تحفظ کے باوجود ایران کی بلاجواز جارحیت جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...