بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کا امکان ہے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرے، معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے: بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے، 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع درکار ہے۔

ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی متوقع ہے، بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی کے تحفظات رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...