بنگلا دیشی صحافیوں کا دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ، جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
لاہور: (دنیا نیوز) بنگلا دیش سے آئے صحافیوں کے وفد نے دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، وفد نے دنیا نیوز، روزنامہ دنیا اور لاہور نیوز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور جدید نشریاتی نظام، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر محمد تسنیم عارف نے وفد کا استقبال کیا اور دنیا میڈیا گروپ کے مختلف شعبوں، ادارتی امور، نشریاتی نظام اور صحافتی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بنگلا دیشی صحافیوں نے دنیا نیوز، روزنامہ دنیا اور لاہور نیوز کے نیوز رومز، جدید سٹوڈیوز، ماسٹر کنٹرول روم، پروڈکشن کنٹرول روم، ڈیجیٹل میڈیا، گرافکس، ایڈیٹنگ اور شعبہ ادارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
.jpg)
وفد نے خبروں کی تیاری، بروقت ترسیل، جدید مشینری کے استعمال اور نشریات کے تکنیکی مراحل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیشی صحافیوں کا کہنا تھا کہ دنیا میڈیا گروپ میں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
وفد کے ارکان نے کہا کہ عالمی سطح کے میڈیا اداروں میں جس جدید نشریاتی نظام کا مشاہدہ کرتے ہیں، اسے عملی طور پر دنیا میڈیا گروپ میں دیکھنے کا موقع ملا۔
.jpg)
بنگلا دیشی صحافیوں نے کہا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی، یہاں کے لوگوں کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی متاثر کن ہے، وہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحافتی وفود کے تبادلے، میڈیا کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط کا فروغ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
.jpg)
وفد نے پرتپاک استقبال، شاندار مہمان نوازی اور دنیا میڈیا گروپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور گروپ منیجنگ ڈائریکٹر نوید کاشف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments