شیخ محمد بن زاید کی محمد نجیب العوضی کے گھر آمد، نیک تمناؤں کا اظہار

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں محمد نجیب العوضی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ان سے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر محمد نجیب العوضی اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت، خوشحالی اور کامیابی کیلئے دعا کی۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق محمد نجیب العوضی نے صدر متحدہ عرب امارات کی آمد پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا، انہوں نے اماراتی معاشرے میں باہمی روابط، سماجی روایات اور خاندانی تعلقات کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کے اقدامات کو سراہا۔

محمد نجیب العوضی نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید نے اہل خانہ سے بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کیلئے خیر و عافیت کی دعا کی۔

اس موقع پر ایوان صدر برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھ۔

یہ دورہ اماراتی قیادت اور عوام کے درمیان مضبوط سماجی تعلقات، باہمی احترام اور روایتی میل جول کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...