ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ سندھو دیش کا نعرہ لگانے والوں کی ریلی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، ہماری ریلی پر پابندی لگانا غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی، سندھو دیش بنانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پابندی لگانی تھی تو دونوں ریلیوں پر لگائی جاتی۔

مصطفی کمال نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث ریلی منسوخ کی گئی ہے، ہم کسی کو شرارت کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتے، بلاول بھٹو نے سندھ میں خون بہانے کی بات کی، جس رہنما کی سندھ میں حکومت ہے وہی خون بہانے کی بات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں اپنے علاقوں میں چھوٹے انتظامی یونٹس چاہئیں، چھوٹے انتظامی یونٹس ریاست اور عوام دونوں کی ضرورت ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ریاست کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اس نظام کو مزید نہیں چلایا جاسکتا، اب ریاست اور عام آدمی کے مسئلے کا حل ایک ہوگیا ہے، ہم کامیاب ہو گئے تو ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...