کینگرو کپتان اسٹیون اسمتھ ٹوئٹر پر مذاق کا نشانہ بن گئے

کینگرو کپتان اسٹیون اسمتھ ٹوئٹر پر مذاق کا نشانہ بن گئے

آسٹریلین اوپن کے دوران منگیتر کے ساتھ تصویر کسی اور خاتون کو ٹیگ کردی

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)کینگرو کپتان اسٹیون اسمتھ اس وقت ٹوئٹر پر مذاق کا نشانہ بن گئے جب انہوں نے آسٹریلین اوپن کے دوران منگیتر کے ساتھ تصویر کسی اورخاتون کو ٹیگ کردی جس کا نام بھی ڈینی ولس تھا۔ اسٹیون اسمتھ نے آسٹریلین اوپن کے میچز دیکھنے کے دوران راجر فیڈرر کے ساتھ بھی تصویر بنوائی لیکن منگیتر ڈینی ولس کے ساتھ سیلفی ان کی ہم نام کسی اور خاتون کو ٹیگ کردی جس پر ان کے مداحوں نے انہیں غلطی سے آگاہ کیا۔ ایک ٹوئٹر شائق نے لکھا کہ آپ کی ٹوئٹر فارم بھی کم و بیش ون ڈے میچز جیسی ہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں