احمد شہزادٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

 احمد شہزادٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

شاہد آفریدی کو زیادہ رنز بنانے والے قومی کھلاڑی کے اعزازسے محروم کردیا

ویلنگٹن(اسپورٹس ڈیسک) احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں 19رنز بنا کر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یادرہے کہ بوم بوم آفریدی نے 1405 رنز بنا رکھے تھے جبکہ احمد شہزاد نے ایک سنچری کی مدد سے 1416 رنز بنا ئے ۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 1821 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔عمر اکمل 1690 رنز کے ساتھ دوسرے اور محمد حفیظ 1658 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں