پاکستان ویٹرنز کیخلاف سیریز: اومان کی ہاکی ٹیم 16جنوری کو کراچی آئے گی

پاکستان ویٹرنز کیخلاف سیریز: اومان کی ہاکی ٹیم 16جنوری کو کراچی آئے گی

پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے اومان کی ہاکی ٹیم 16 جنوری کو کراچی آئے گی ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے اومان کی ہاکی ٹیم 16 جنوری کو کراچی آئے گی ۔ اصلاح الدین صدیقی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہمان ٹیم کے ساتھ میچز 18 ، 20 اور 22 جنوری کو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے اور سیریز کیلئے پی ایچ ایف کا تعاون حاصل ہے ۔ مقابلوں کیلئے عارف صدیقی کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ اصلاح الدین کے مطابق بہت جلد ایشین ٹیموں پر مشتمل انٹرنیشنل ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ چار جنوری سے دوسری آل پاکستان ویٹرنز ہاکی لیگ شروع ہوگی جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔ انہوں نے 18 ٹیموں پر مشتمل آل کراچی انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ایاز محمود، سمیر حسین ، مہتاب الدین چاؤلہ اور دیگر عمائدین موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں