سام سنگ ہاتھ پڑھنے والا فون تیار کریگا

سام سنگ ہاتھ پڑھنے والا فون تیار کریگا

سام سنگ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایسے سمارٹ فون پر کام کررہا ہے جو انسانی ہتھیلی کو پڑھ سکے گا اوراسے بطور پاس ورڈ استعمال کریگا۔

واشنگٹن(نیٹ نیوز) سام سنگ نے اس ضمن میں ایک پیٹنٹ کی درخواست دائر کی ہے جو آپ کے ہاتھوں کی لکیروں کو پڑھ سکے گی تاہم سام سنگ نے کہا ہے کہ یہ روایتی فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت جیسے بائیومیٹرک نظام کی جگہ نہیں لے گی اور سام سنگ نے ان دونوں طریقوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں