انسانی شباہت والے پتھر کے مجسموں کاقلعہ
چین کے جنوب مغربی علاقے گوئی یانگ میں فن کا ایسا شاہکار تیار کیا گیا ہے جسے دیکھنے والا ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے ،
بیجنگ(نیٹ نیوز) چین کے آرٹسٹ سانگ پیلون نے انسانی شباہت والے پتھر کے مجسموں کا ایک قلعہ تیار کیا ہے جسے ’’ ییلانگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ قریب قریب کھڑے 300 سے زائد مجسمے مکمل طور پر پتھروں سے تیار کئے گئے ہیں جبکہ ان کو انسانی شباہت دینے کیلئے انسانی نقوش بھی پتھروں سے ہی تیار کئے گئے ہیں ، اپنی انفرادیت اور خوبصورتی کے باعث فن کا یہ شاہکار شہریوں کی خوب توجہ سمیٹ رہا ہے ۔ سانگ امریکہ میں بطور کارٹونسٹ نوکری کر چکا ہے اور اسی دوران اس نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے آبائی ملک میں جاکر کچھ منفرد کیا جائے ۔ سانگ کا کہنا ہے کہ یہ قلعہ تیار کرنے کا خیال اسے امریکہ میں رہتے ہوئے ہی آیا تھا۔