جلا کر پڑھی جانے والی کتاب

 جلا کر پڑھی جانے والی کتاب

کسی کتاب کو جلانا ایک صاحب ذوق اور کتاب دوست انسان کیلئے نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے ۔یہ حرکت کسی ان پڑھ کو اشتعال میں مبتلا کرسکتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)لیکن اس وقت کیا کیا جائے جب کسی کتاب کو پڑھنا ہی اس وقت ممکن ہو جب اسے آگ سے جلایا جائے ؟ہالینڈ کے ادارہ برائے فائن آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چند طلبا نے ایسی کتاب تخلیق کی ہے جس پر لکھے الفاظ اس وقت نظر آئینگے جب اسے 451 فارن ہائٹ ڈگری پر جلایا جائے اس سے قبل یہ کتاب آپ کو بالکل سیاہ نظر آئیگی اسے بنانے والے طلبا کا کہنا ہے کہ کتاب کے اوراق پر ایک تہہ چڑھائی گئی ہے جو جلانے کیساتھ غائب ہوجائیگی اور اس کے نیچے سادے کاغذ پر لکھے گئے لفظ نمودار ہوجائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں