کولمبیا کا مقابلہ حسن گدھی نے جیت لیا

 کولمبیا کا مقابلہ حسن گدھی نے جیت لیا

کولمبیا میں ہونیوالا مقابلہ حسن ، خوبصورت دو شیزہ کے روپ میں دکھنے والی ایک گدھی نے جیت لیا۔

لاہور(نیٹ نیوز)کولمبیا کے کسان گدھوں کیساتھ اپنی محبت اوراحترام کے اظہارکیلئے گدھوں کا تہوار ہر سال مناتے ہیں۔کولمبیا میں چودہ سال سے جاری سالانہ مقابلے میں گدھوں کو سجا سنوار کر پیش کیا جاتا ہے ۔ مقابلے میں کوئی ریس نہیں کرائی جاتی بلکہ دیکھا جاتا ہے کہ کو نسی گدھی سب سے اچھا تیار ہو کر آئی ہے ۔مالکان اپنے اپنے گدھوں کو منفرد دکھانے کیلئے ان کو کئی طریقوں سے سنوارتے ہیں۔کوئی ان کو وگ لگاتا ہے تو کوئی نقلی پلکیں لگاتا ہے ،سالانہ فیسٹیول پر بڑی تعداد میں کسانوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شرکت کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں