آرمینیا میں سالانہ واٹر فیسٹیول

آرمینیا میں سالانہ واٹر فیسٹیول

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اسی گرمی کو دور بھگانے کیلئے آرمینیا میں واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اسی گرمی کو دور بھگانے کیلئے آرمینیا میں واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکانے ایک دوسرے پر پانی سے خوب وارکیا۔جی ہاں، آرمینیا میں منعقد کئے جانیوالے واٹر فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نہ صرف گرمی کو دور بھگایا بلکہ اس دلچسپ لڑائی کو خوب انجوائے بھی کیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونیوالے اس فیسٹیول کے دوران دلچسپ ڈانس پرفارمنس سمیت مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں