مصری لڑکی نے عالمی ریکارڈ بناڈالا
مصری لڑکی نے 56گھنٹے تک سمندر میں قیام کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
لاہور(نیٹ نیوز) جسے جلد گنیز بک میں شامل کیا جائیگا۔ مصر سے تعلق رکھنے والی 14سالہ لڑکی سمندر کی گہرائی میں پہنچی اور 56گھنٹے ، 25منٹ تک سمندر میں قیام کر کے بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ38سالہ آسٹریلوی ڈائیور نے 51گھنٹے ، 23منٹ تک قائم کیا تھا۔