37 سال سے روزانہ پیزا کھانے والاشخص
ایک امریکی استاد مائیک رومن، پیزا کے اتنے رسیا ہیں کہ وہ گزشتہ 37 برس سے روزانہ شام میں کم از کم ایک پیزا کھاتے ہیں
نیوجرسی(نیٹ نیوز)اور ان کی عمر 41 برس ہے ۔امریکی شہری کے مطابق کبھی کبھی وہ ایک سے زائد پیزا کھاتے ہیں اور بچپن، لڑکپن، جوانی اور اب ادھیڑ عمری میں بھی اسی رغبت سے پیزا کھارہے ہیں۔ مائیک اپنے شہر کی ہردکان کا پیزا چکھ چکے ہیں۔ مائیک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بہت کوشش کی کہ وہ پیزا کی بجائے کچھ اور بھی کھائیں لیکن گھوم پھر کر وہ دوبارہ اسی ڈش پر آگئے ۔