امریکی کمپنی نے اْڑنے والی بائیک تیار کرلی
امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسی جدید بائیک تیار کی ہے جو سڑکوں پر دوڑنے کے بجائے ہوا میں پرواز کرتی دکھائی دیگی۔
لاہور(نیٹ نیوز)امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسی جدید بائیک تیار کی ہے جو سڑکوں پر دوڑنے کے بجائے ہوا میں پرواز کرتی دکھائی دیگی۔43میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی104کلو گرام وزنی ’’سکورپیئن 3 ‘‘نامی یہ بائیک زمین سے کئی فٹ اونچائی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ الیکٹرک بیٹری کے مکمل چارج ہونے کے بعد کم از کم بیس منٹ تک فضا میں اُڑان بھر سکتی ہے ۔ایک نشست پر مشتمل عجیب و غریب شکل کی حامل ڈرون نما یہ بائیک 150,000میں خریدی جاسکتی ہے۔