تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیا

تصویر نے سوشل میڈیا صارفین  کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیا

ذہن کو الجھا دینے والی اس تصویر نے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کردیا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)ذہن کو الجھا دینے والی اس تصویر نے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کردیا ہے ۔ٹوئٹر پر سامنے آنیوالی تصویر میں ایک سیاہ جانور کو دکھا کر پوچھا گیا کہ وہ کیا ہے ، اس سوال نے لوگوں کو گھما کر رکھ دیا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو سیاہ کوا نظر آرہا ہے جبکہ دیگر کو ایک کالی بلی نظر آرہی ہے ۔پہلی نظر میں کوئی بھی آسانی سے یہ مان سکتا ہے کہ یہ کوے کی تصویر ہے تاہم اگر آپ غور سے جائزہ لیں تو آپکو ایک بلی نظر آئیگی جس نے اپنا سر دائیں جانب جھکایا ہوا ہے اور کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے اگر آپ کو بلی ڈھونڈنے میں کچھ منٹ لگیں تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس تصویر نے تو گوگل کو بھی الجھن میں ڈال دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں