جرمنی کے چڑیا گھر میں 3ننھے چیتوں کی آمد

جرمنی کے چڑیا گھر میں 3ننھے چیتوں کی آمد

ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں

لاہور(نیٹ نیوز) یا کسی جانور کے ،جرمنی کے شہر Muensterکے چڑیا گھر میں بھی ان دنوں3 ننھے چیتوں کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں ۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ان ننھے چیتوں کی خوب آؤ بھگت کررہی ہے جبکہ انکا وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کی خصوصی نگہداشت بھی کی جارہی ہے ۔ایک ماہ کے ان چیتوں کو انتظامیہ نے گود میں تھام کرمنہ دکھائی کروائی تو دیکھنے والوں کو بے اختیار پیار آگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں