کھلاڑیوں کا بلند پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ

 کھلاڑیوں کا بلند پہاڑ سے  پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ

یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے ، ویڈیو میں نظر آنیوالے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے بلند و بالا پہاڑکے سرے پر پہنچ گئے ہیں ۔ سر پھرے نوجوانوں نے ہزاروں میٹر بلند پہاڑ سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کرتب بازی کا شوق بھی پورا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں