زیر آب سیر کرنے کیلئے سکوٹر

 زیر آب سیر کرنے کیلئے سکوٹر

کیا آپ مہم جوئی کا شوق رکھتے ہیں اور دنیا کے مختلف مقامات کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر یہ انوکھی سکوٹر آپ کیلئے ہی ہے جو آپ کو سمندر کی سیر کروا سکتی ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)رپورٹ کے مطابق جزیرہ بہاماز میں ایک کمپنی آپ کو کرائے پر آبدوز نما ذاتی سکوٹر فراہم کرسکتی ہے جس کے ذریعے آپ سمندر میں جا کر وہاں کے ماحول اور آبی حیات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔یہ سکوٹر آپ کو سمندر میں 15 فٹ گہرائی تک لے جاسکتی ہے ۔سکوٹر میں لگے ایئر ببل کے باعث آپ کو کسی آکسیجن ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی اور آپ ایسے ہی آبی زندگی کا لطف اٹھا سکیں گے ،اس کیلئے آپ کو کسی قسم کی تیراکی کا تجربہ ہونا بھی ضروری نہیں تاہم پانی میں جانے سے قبل آپ کو ایک مختصر سی ٹریننگ کروائی جائیگی کہ کس طرح آپ نے اس سکوٹر کا استعمال کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں