چینی شخص نے 27کلو وزنی دیوہیکل خربوزہ اُگا لیا

 چینی شخص نے 27کلو وزنی  دیوہیکل خربوزہ اُگا لیا

چین میں ایک شخص نے 27 کلو گرام دیوہیکل خربوزہ اُگا کر دیکھنے والوں حیران کردیا ہے ۔ چین سے تعلق رکھنے والے کسان نے اپنے

بیجنگ (نیٹ نیوز) کھیت میں ایک دو کلو نہیں بلکہ27کلو وزنی دیوہیکل خربوزہ اُگا نے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی طرف سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں کسان کو خصوصی انعام سے نوازا گیا اور اس کی محنت پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ کئی دیہات کے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ چینی کسان اگلے سال اس سے زیادہ وزنی خربوزہ اُگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہاں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں