ترکی کا انوکھا اقدام:کرنسی نوٹوں کی جگہ پلاسٹک بوتلوں کا استعمال
ترکی نے پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھالیا ۔جی ہاں، ترکی کے شہر استنبول میں اب کرنسی کی جگہ لوگ پلاسٹک کی بوتلوں سے
استنبول(نیٹ نیوز) اپنامیٹرو کارڈ ریچارج کرسکتے ہیں۔اس طریقہ کار میں عوام بس پلاسٹک کی بوتلیں مشین میں ڈالتے ہیں اور اپنے کارڈکو سکین کرتے ہیں۔ منفرد نوعیت کے اس طریقہ کار کو شہریوں کی جانب سے بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے ، شہریوں کاکہناہے کہ پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے سے پلاسٹک آلودگی پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ کئی مغربی ملکوں میں اسے طریقہ کار کو آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے لیکن ترکی میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر پالیسی بنائی گئی ہے ، جسے عوام کی طرف سے بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔