ایمازون سے اشیا آرڈر کرنیوالا شرارتی طوطا

ایمازون سے اشیا آرڈر کرنیوالا شرارتی طوطا

بولنے والے طوطے تو آپ نے دیکھ اور سن رکھے ہوں گے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائینگے

لندن(نیٹ نیوز ) کہ برطانیہ میں ایک طوطا ایسا ہے جو مالک کے ایمازون اکائو نٹ سے شاپنگ بھی کرتا ہے اور آن لائن موسیقی بھی سنتا ہے ۔ اس طوطے کا نام راکو ہے جو برکشائر کے رہائشی میریون وسکنیوسکی نامی شخص نے پال رکھا ہے ۔ یہ ایمازون سے تربوز، گوبھی اور آئسکریم زیادہ خریدتا ہے اس کے علاوہ وہ پتنگ، بلب اور ایک کیتلی بھی خرید چکا ہے ۔میریون کا کہنا ہے کہ مجھے راکو کی اس عادت کا علم نہیں تھا لیکن جب میرے اکائونٹ سے پیسے کٹنے شروع ہوئے تو مجھے شک ہوا، میں نے نگرانی کی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ ایمازون سے مختلف اشیاآرڈر کر رہا تھا اور ان اشیاکی فہرست کافی طویل تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں