پرندوں کی طرح اُڑنے کا شوقین سانتا کلاز
کرسمس کی آمدمیں ابھی کچھ روز مزیدباقی ہیں اور دنیا بھر میں جہاں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)کرسمس کی آمدمیں ابھی کچھ روز مزیدباقی ہیں اور دنیا بھر میں جہاں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں وہیں ایڈونچرکے شوقین منچلے بھی سانتا کلاز کا روپ دھارے کرتب بازی کا شوق پورا کرنے نکل پڑے ہیں۔جی ہاں،ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچر کے شوقین اس سانتا کلاز کو ہی دیکھ لیں جسے پرندوں کی طرح آسمان پر اُڑنے کا شوق چڑھا تو پیرا گلائیڈنگ کرنے نکل پڑا۔فرانس سے تعلق رکھنے والے Jacky Herbertنامی شخص نے سانتا کلاز کا روپ دھارا اور اپنے دوستChristian Moullecکے ساتھ درجنوں پرندوں پر مشتمل جھنڈ کے درمیان نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ پرندوں کے بدلتے رُخ کے ساتھ خود بھی اُسی سمت آسمان پر اُڑنے کا مظاہرہ کچھ اس انداز میں کیا کہ جیسے خود بھی کوئی پرندہ ہی ہو ۔