دنیا کی مہنگی ترین مچھلی 18 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی
سرخ و سفید رنگ کی کائی کورپ نسل کی مچھلی مہنگی ترین قیمت میں فروخت ہوکر ریکارڈ بنا چکی ہے.
ٹوکیو(نیٹ نیوز) سرخ و سفید رنگ کی کائی کورپ نسل کی مچھلی مہنگی ترین قیمت میں فروخت ہوکر ریکارڈ بنا چکی ہے ۔ 101 سینٹی میٹر لمبی اس مچھلی کی پہلے بھی کافی زیادہ قیمت لگ چکی ہے لیکن اب اسے جاپان میں 18 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے جو ایک ریکارڈ بن چکا ہے ۔ ہیروشیما کے ساکی فیش فارم نے اسے خریدنے کی کافی کوشش کی لیکن تائیوان سے تعلق رکھنے والی خاتون ینگ یانگ نے اسے خرید لیا۔ واضح رہے کہ جاپان کائی کارپ نسل کی مچھلی برآمد کرنیوالا سرفہرست ملک ہے ۔