خوبصورت ترین مقام پر 160 روپے میں گھر خریدنے کا موقع

خوبصورت ترین مقام پر 160 روپے میں گھر خریدنے کا موقع

دنیا کے کئی ممالک کو گھروں کی کمی کا سامنا ہے تاہم اٹلی تقریبا ہر سال اپنے دیہات کو فروخت کرتا ہے ۔حال ہی میں اٹلی کے جنوبی علاقے سسلی کے ایک خوبصورت گاؤں کے گھروں کو فروخت کیلئے پیش کیاگیاہے ،

سسلی (نیٹ نیوز)ویسے تو اٹلی میں سیاحت کے دوران چند ہفتوں تک قیام میں ہی لاکھوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں لیکن انتطامیہ نے سسلی کے تاریخی مقام پالیرمو سے محض 68 کلو میٹر کی دوری پر واقع گاؤں سمبوکا ڈی سلیساکے گھروں کو محض ایک یورو یعنی پاکستانی تقریبا 160 روپے میں فروخت کیلئے پیش کردیا ہے ۔ اس پیش کش سے کچھ لوگوں نے فائدہ اٹھا بھی لیا اور کئی لوگوں نے گھروں کی خریداری کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔رپورٹ کے مطابق گاؤں سے مقامی افراد کے چلے جانے کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہو کر وہاں گھروں کی فروخت کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں