چنئی میں پہلا ‘‘روبوٹ ریسٹورنٹ’’
بھارت کے شہر چنئی میں پہلے ‘‘روبوٹ ریسٹورنٹ’’ میں سات روبوٹس کی ٹیم نے ویٹرز کی حیثیت سے کام شروع کردیا۔
ممبئی(نیٹ نیوز)سفید اور نیلے رنگ کے ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انگلش اور تامل زبان میں کسٹمرز کا خیرمقدم کرتے اور ان سے بات چیت کرتے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے استقالیہ پر خاتون روبوٹ کسٹمرز کو ٹیبل نمبر مختص کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہے ۔ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر کیلاش کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے روبوٹس کے نام نہیں رکھے ، چاہتے ہیں کسٹمرز سے نام تجویز کریں جس کے بعد نام رکھنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔