3ماہ بعد مریضہ کے پیٹ میں رہ جانیوالی قینچی نکال لی گئی
بھارت میں ڈاکٹرز کی غلطی سے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 3 مہینے بعد نکال لیا گیا۔
حیدرآباد دکن(نیٹ نیوز)بھارت میں ڈاکٹرز کی غلطی سے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 3 مہینے بعد نکال لیا گیا۔ 33 سالہ خاتون مہیشوری چودھری کو پیٹ کے شدید درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ایکسرے میں خاتون کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 6 انچ لمبی قینچی کو نکال دیا۔اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون کا 2 نومبر کو اسی ہسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا اور اُس آپریشن کے دوران قینچی پیٹ ہی میں رہ گئی۔