بھارتی بچے کے جسم پر بال ،ڈاکٹروں نے لاعلاج قراردیدیا

بھارتی بچے کے جسم پر بال ،ڈاکٹروں نے لاعلاج قراردیدیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشی 13سالہ لڑکے للت پیٹیدار کے پورے جسم پر بال ابھر آئے ،

نئی دہلی (نیٹ نیوز) جسے ڈاکٹرز نے لاعلاج مرض قرار دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں رتلام میں متاثرہ لڑکے کے چہرے سمیت پورے جسم پر عجیب و غریب بیماری کے باعث بال موجود ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ للت پیٹیدار کو ’’ویروولف سینڈروم‘‘ نامی بیماری لاحق ہے ۔ مقامی افراد للت سے مانوس ہوچکے ہیں اور اسے دیکھ کر عجیب محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی خوفزدہ ہوتے ہیں ۔للت کا کہناہے کہ میرے دوست بہت اچھے ہیں جن کے ساتھ میں کھیلتا رہتا ہوں لیکن انجان لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو بندر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور پتھر بھی مارتے ہیں۔للت پرامید ہے کہ مستقبل میں اس کا علاج ضرور ہوجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں