100سال بعد کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والا سیاہ تیندوہ
ہالی ووڈ کی فلم بلیک پینتھر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا مگر ایک صدی سے بھی زائد عرصے بعد پہلی بار ایک فوٹوگرافر ایک افریقی سیاہ تیندوے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
نیویارک(نیٹ نیوز)برطانوی فوٹو گرافر ول براڈ لوکاس نے افریقی وائلڈ بلیک لیپارڈ کی تصاویر لیں ہیں ،آخری بار افریقہ میں اس طرح کے سیاہ تیندوے کی تصویر ایتھوپیا میں 1909 میں لی گئی تھیں۔ فوٹوگرافر کاکہناہے کہ بچپن سے بلیک پینتھر کی کہانیوں کو سن کر مسحور ہوجاتا ہوں، کوئی اور جانور اتنا پراسرار ، اتنا پیچیدہ اور اتناخوبصورت نہیں ہے ۔