دفاترملازمین کو سونے کا وقت دیں ،ماہرین کی حیران کن تجویز

 دفاترملازمین کو سونے کا وقت دیں ،ماہرین کی حیران کن تجویز

ماہرین نے اپنی ایک تجویز سے حیران کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دفاتر کو اپنے ملازمین کو سونے کا وقت دینا چاہئے اور انہیں کام کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے ۔

لندن (نیٹ نیوز)دراصل یہ تجویز ان ملازمین کیلئے ہے جو دن بھر سوتے ہیں اور رات کو جاگتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد کی جسمانی گھڑی قدرتی طور پر ایسی ہوتی ہے کہ وہ دن کو سوتے اور رات کو جاگتے ہیں۔جن لوگوں میں یہ عادت پائی جاتی ہے آپ انہیں اس کے مخالف جانے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے کیونکہ وہ خود بھی اپنی اس فطرت کے آگے مجبور ہوتے ہیں۔ماہرین نے اس تحقیق کیلئے 5 لاکھ برطانوی افراد کا تجزیہ کیا، ان میں سے 9 فیصد افراد راتوں کو جاگنے والے نکلے جبکہ 27 فیصد نے کہا کہ انہیں صبح جلدی اٹھ کر کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق راتوں کو جاگنے والے افراد صبح اٹھ بھی جائیں تو وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ،اس کے برعکس جب وہ اپنی نیند پوری کر کے دن ڈھلے اٹھتے ہیں تب وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ راتوں کو جاگنے والے افراد میں ذیابیطس، امراض قلب، اعصابی امراض اور قبل از وقت موت کا خطرہ دیگر افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں