چین کی حقیقت سے قریب کمپیوٹر سے بنی خاتون اینکر تیار

چین کی حقیقت سے قریب کمپیوٹر  سے بنی خاتون اینکر تیار

قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل چین کے پہلے کمپیوٹر سے پیدا کردہ نیوزاینکر کی تصاویر

بیجنگ(نیٹ نیوز)قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل چین کے پہلے کمپیوٹر سے پیدا کردہ نیوزاینکر کی تصاویر اور ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھیں۔ اور اب سرکاری زنہوا نیوز ایجنسی نے کمپیوٹر کی مدد سے ایک اور خاتون نیوز اینکر بنائی ہے جو دیکھنے میں غیرمعمولی طور پر عام انسانوں کی طرح دکھائی دیتی ہے ۔اس کی تیاری میں جدید ترین مصنوعی انٹیلی جنس استعمال کی گئی ہے اور اسی بنا پر یہ حقیقت سے بہت قریب تر ہے ۔ خبررساں ایجنسی نے اس کا ایک ویڈیو کلپ بھی ریلیز کیا ہے تاہم یہ مارچ سے باقاعدہ خبریں پڑھنے کا آغاز کرے گی۔ اس کی آواز اور لہجہ باقاعدہ سرکاری نیوز کاسٹر کیو مینگ سے لیا گیا ہے اور مصنوعی ذہانت کو ہوبہو نقل کرکے روبوٹ نیوزکاسٹر کے لبوں پر سجایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں